ETV Bharat / state

Shafiqur Rahman Barq Slams BJP حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوپی حکومت پر تنقید کرتے مدرسہ سروے کے نام پر مدارس کو ختم کرنے کی سازش کرنے اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ Shafiqur Rahman Barq Comment On BJP

Etv Bharat
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:31 AM IST

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

سنبھل: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ مسلمان اگر تعلیم حاصل کریں تو حکومت کی نظر میں وہ غنڈہ اور بدمعاش ہیں۔ حکومت نہ تو مسلمانوں کو پڑھنے دینا چاہتی ہے اور نہ ہی پڑھانا چاہتی ہے، یہی نہیں بلکہ مدارس کے سروے کے نام پر انہیں ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سنبھل کے دیپا سرائے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایس پی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے مدارس میں غیر مسلموں کی تعلیم پر پابندی پر کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالیسی ہے کہ کس طرح سے ملک کے حالات کو خراب کیا جائے، ہمشہ سے ہندو و دیگر برادری کے بچے مدارس میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں اور آج بھی انہیں پڑھنے میں کوئی اعتراض نہیں تو حکومت کیوں اس میں داخل اندازی کررہی ہے۔ ان کی تعلیم میں خلل کیوں ڈال رہی ہے؟ حکومت مدارس کا سروے کروا کر مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ مسلمان اگر تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ حکومت کو غنڈہ اور بدمعاش نظر آتا ہے۔ حکومت نہ تو مسلمانوں کو پڑھنے دینا چاہتی ہے اور نہ ہی انہیں پڑھانا چاہتی ہے۔ وہ ان کے خلاف مختلف انکوائریاں اور تحقیقات کر کے حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ یہی نہیں حکومت مدارس کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ Shafiqur Rahman Barq Comment On BJP

رکن پارلیمان نے کہا کہ حکومت کو مدارس سے متعلق سوچ سمجھ کر کام اور فیصلہ کرنا چاہیے اور پالیسی میں تبدیلی لانی چاہیے۔ اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جس طرح سے مدارس کا نظام چل رہا ہے۔ اسی طرح اسے چلنے دیا جائے۔ حکومت عوام میں تفرقہ پیدا کر رہی ہے اور انہیں تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ وہ لوگوں کو آپس میں تقسیم کر رہی ہے۔ پورا بھارت ایک ہے، جب بھی ملک پر کوئی آفت آتی ہے تو پورا ملک ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ اس وقت کوئی نہیں تقسیم ہوتا۔ ہلدوانی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ ایسے حالات میں جب وہاں کے لوگ سڑکوں پر تھے۔ انہیں گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، اس وقت سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا وہ قابل تعریف ہے۔ ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج ملک کو ایسے ہی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ Shafiqur Rahman Barq Slams BJP

یہ بھی پڑھیں : Haldwani case ہلدوانی معا ملہ پرایس ٹی حسن نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.