ETV Bharat / state

ڈاکٹرمکھرجی نامور ماہر تعلیم تھے: یوگی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:43 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی (سول) اسپتال کے احاطے میں نصب ان کے مجسمے پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی ایک عظیم محب وطن، مجاہد آزادی اور نامور ماہر تعلیم تھے۔

یوگی
یوگی

وزیر اعلی نے کہا کہ ہندوستان کی اتحاد و سالمیت کا سبق جو انہوں نے سکھایا آج اسے پورا ہوتا دیکھا جارہا ہے۔ ’ایک بھارت اور شریشٹ بھارت‘ کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔

انہوں نے آزاد ہندوستان میں انہوں نے مرکزی وزیر صنعت کی حیثیت سے اپنی نمایاں خدمات دیتے ہوئے ملک کو ایک وژن دیا تھا۔

ڈاکٹر مکھرجی ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے بڑے حامی تھے۔ آئین میں آرٹیکل 370 کو شامل کئے جانے پر حکومت سے ان کے خیال جدا تھے ۔ انہوں نے حکومت سے الگ ہٹ کر خود کو مادر وطن کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کو ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا عزم کیا اور آج جموں وکشمیر نئے جوش و جذبے کے ساتھ ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہو کر جمہوریت کو ایک نئی بلندی عطاکر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بی جے پی رہنما ڈاکٹر شاما پرساد کو خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ فی الحال ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ہر شہری کو آئین کی دفعات کے تحت آئینی حقوق دیئے جارہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.