ETV Bharat / state

ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچ اسکالر سے نوازا جائے گا - اے ایم یو نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ ایپلائیڈ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو سرسید ڈے کی تقریب پر 17 اکتوبر کو 'ینگ ریسرچر ایوارڈ' سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ 50 ہزار روپئے پر مشتمل ہے۔

dr. inamuddin
ڈاکٹر انعام الدین
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 4:52 PM IST

شعبہ ایپلائیڈ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو جشن یوم سرسید کی تقریب کے موقع پر 17 اکتوبر کو سائنس، لائف سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور یونانی میڈیسن کے زمرے میں اس سال کے 'اے ایم یو ینگ ریسرچ ایوارڈ' سے نوازا جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

ایوارڈ کے لیے ان کا نام کا انتخاب نامور سائنسداں ڈاکٹر نرنجن چکروتی (پروفیسر آف امیننس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ، نئی ڈہلی) کی سربراہی میں ایک جیوری نے کیا۔

انو ویشن کونسل اینڈ یونیورسٹی انکیوبیشن سینٹر، اے ایم یو کے چیئرمین پروفیسر ایس امتیاز حسنین اور کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سجاد اطہر نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الدین نے مؤقر قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں 175 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں اور وہ کئی مؤقر جرائد کے ادارتی بورڈ میں بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر انعام الدین نے بتایا میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق سمجھا۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے تعلق سے بتایا کہ یہ حیاتیاتی ایندھن سیل پر ہے۔ حیاتیاتی ایندھن الیکٹروکیمیکل سیل کا آلہ ہوتا ہے، جس میں ہم گلوکوز سے ایک الیکٹریکل توانائی پیدا کرتے ہیں اور اس الیکٹرک توانائی کو ہم استعمال کر سکتے ہیں امپلانٹ ٹیبل آلہ کو چارج کرنے کے لیے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

مزید پڑھیں:

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تاریخی رائیڈنگ کلب

ڈاکٹر انعام الدین نے مزید بتایا کہ اس پر یہ کام چل رہا ہے جو الیکٹرک توانائی ہم گلوکوز سے بنانا چاہتے ہیں اس سے موبائل فون بھی آپ کے چارج ہوجائیں۔ ہم نے توانائی پیدا کی ہے 60 ایمپیر کے لیے آلہ بنانا ضروری ہے جس سے ان شاء اللہ معاشرے کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.