ETV Bharat / state

ڈاکٹر آرتی لال چندانی کو فوراً گرفتار کیا جائے: دانش علی - dr arti viral video

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمان کنور دانش علی نے ڈاکٹروں کے کام کی ستائش کرتے ہوئے سماج میں نفرت پھیلانے والی کانپور میڈیکل کالج کی ڈاکٹر آرتی لال چندانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

kunwar danish ali
kunwar danish ali
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:40 PM IST

دانش علی نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر کا پیشہ ہمیشہ موقر رہا ہے۔ کورونا وباء کے وقت ڈاکٹر ہی حقیقی ہیرو ہیں لیکن کانپور میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی اس پیشے پر دھبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو دہشت گرد کہہ کر نفرت پھیلانے والی ڈاکٹر لال چندانی کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ دانش علی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آرتی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک مخصوص طبقے کے افراد کے بارے میں کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ 'کہنا نہیں چاہیے لیکن یہ دہشت گرد ہیں اور ان کو ہم وی آئی پی ٹریٹمینٹ دے کر اپنے وسائل کو بیکار کر رہے ہیں۔ اپنے ڈاکٹروں کو بیمار کر رہے ہیں۔ ان کے لیے ہم 100 پی پی ای کٹ خراب کر رہے ہیں جبکہ ایک کٹ پر حکومت دو ہزار ڈھائی ہزار روپے خرچ کر رہی ہے۔'

اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی لال چندانی کچھ صحافیوں سے غیر رسمی بات کر رہی ہیں۔ اس میں ان کا براہ راست اشارہ تبلیغی جماعت سے منسلک افراد کی جانب تھا۔

اس معاملے میں کئی مسلم تنظیموں نے ڈاکٹر آرتی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.