ETV Bharat / state

Chinese Manjha چائنیز مانجھے کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی

چائنیز مانجھا پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لئے بھی جان لیوا ثابت ہو رہا ہے. میرٹھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چائنیز مانجھا سے آدھا درجن افراد شدید طور پر زخمی ہو چکے ہیں۔ چائنیز مانجھے کے شکار یہ لوگ اب زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ Dozen Of People Injured Due To Chinese Manjha

چائنیز مانجھے کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 7:33 PM IST

چائنیز مانجھے کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی

میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی پابندی کے باوجود چانئیز مانجھے کے استعمال زوروں پر جاری ہے۔چانئیز مانجھے کے استعمال سے اب تک درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں چند لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے چائنیز مانجھے پر روک لگائے جانے کے باوجود بھی یہ مانجھا بازار میں آسانی دستیاب ہو رہا ہے۔اس سے عام لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چائنیز مانجھے سے پتنگ کٹے یا نہ کٹے لیکن انسانوں کے زخمی ہونا تقریبا طے ہے.میرٹھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چائنیز مانجھے سے متعدد افراد کے شدید طور پر زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔گزشتہ روز وجے کمار نام کے ایک 73 سالہ بزرگ شخص اسکوٹی سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے تو اسی وقت چائنیز مانجھے کی زد میں آگئے اور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ان کے چہرے پرقریب 25 ٹانکے لگانے پڑے۔ وہیں دوسری جانب برہم پوری اور کریم نگر کے ثاقب کو بھی چائنیز مانجھے نے اپنا شکار بنایا۔ شدید طور پر زخمی لوگ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Youth Injured By Nylon Manjha نائلون مانجھے سے بائیک سوار شدید طور پر زخمی

حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے باوجود میرٹھ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مانجھاگلی اور محلوں میں بیچا جا رہا ہے تمام حالات کو دیکھتے ہوئے میرٹھ ڈی ایم نے چائنیز مانجھے کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بازاروں میں پتنگ کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی جاری ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.