ETV Bharat / state

اسلام میں جہیز لعنت ہے اور خودکشی حرام: طاہرالنساء - اردو نیوز بارہ بنکی

احمدآباد کی عائشہ کا خودکشی سے قبل کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہیز پر بحث و مباحثہ ایک دفعہ پھر تیز ہو گیا ہے۔ ادیبہ طاہرالنساء نے کہا کہ اسلام میں جہیز کو سب سے بڑی لعنت قرار دیا گیا ہے۔

dowry is a curse in Islam and suicide is forbidden: taherunnisa
اسلام میں جہیز لعنت ہے اور خودکشی حرام: طہرالنساں
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:23 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک مدرسے میں پروگرام میں شرکت کرنے آئیں ادیبہ طاہرالنساء نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسلام میں جہیز کو لعنت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے لیے معاشرے میں جہیز کے خلاف بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خودکشی بھی شریعت میں حرام قرار دی گئی ہے۔ رسول الله صلى عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص خودکشی کرے گا اسے اس عذاب کے ساتھ جہنم میں بھی رکھا جائے گا۔

طاہرالنساء نے بتایا کہ رسول الله صلى عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے تو وہ میرے اوپر ہوئے مظالم کو یاد فرمالے۔

انہوں نے کہا کہ جہیز دینا ممنوع نہیں ہے۔ اگر والدین تحفے کے طور پر جہیز دیتے ہیں تو اسے قبول کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن جہیز کا مطالبہ کرنا یا جہیز کے لئے پریشان کرنا حرام ہے۔

طاہرالنساء نے کہا کہ عائشہ نے خود کشی کر کے کم ہمتی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ ملک کے قوانین میں جہیز کو غلط قرار دیا گیا ہے اور اس کے خلاف سخت سزا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی جانب سے لڑکیوں کو خاص تعلیم دی جانی چاہیے کہ ظلم چاہے جتنے ہوں، لیکن ہمیں اس کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

'معاشرے کو جہیز سے متعلق بیدار کرنے کی ضرورت'

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑکیوں کو حضرت آسیہ اور حضرت رابعہ بصری جیسی خواتین سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے مزید مظالم برداشت کئے، لیکن کبھی خودکشی جیسا حرام کام نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.