ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ماں بیٹی کا چاقو سے گود کر بہیمانہ قتل - بارہ بنکی کی خبر

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون اور اس کی ڈیڑھ برس کی معصوم بچی کو نا معلوم حملہ آوروں نے چاقو سے گود کر قتل کردیا۔

بارہ بنکی
بارہ بنکی
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:21 PM IST

ضلع بارہ بنکی کے صبیحہ تھانہ حلقے کے لودھی پور گاؤں میں رہائش پذیر جنت النسأ نامی خاتون(32) اپنی دو بچیوں کے ساتھ رہتی تھی، اس کا شوہر معراج کویت میں نوکری کرتا ہے۔

پیر کی صبح خاتون کا ایک پڑوسی برش کرتے کرتے جب اپنی چھت پر گیا تو اسے اپنے پڑوسی کی چھت پر خون میں لت پت ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش نظر آئی جس کے بعد اس نے پڑوسیوں کو اطلاع دی۔

ماں بیٹی کا چاقو سے گود کر بہیمانہ قتل

پڑوسیوں نے جب جنت النسأ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر کی جانب سے کوئی حرکت نہیں ہوئی تب ہی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

اس کے بعد صبیحہ تھانے کی پولیس موقع پر پہونچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور وہاں جنت النسأ کی لاش خون میں لت پت نظر آئی۔ اس واقعہ میں خاتون کی بڑی بیٹی (آٹھ برس) بھی غیر معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے جسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

موقع پر ڈاگ اسکواڈ اور فارینسک ٹیم بھی قتل کی اس واردات کی باریک بینی سے جانچ کررہی ہے فی الحال پولیس مقدمہ درج کر اس واقعہ کی تحقیقات کرنے میں جٹی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.