ETV Bharat / state

میرٹھ میں دوہرے قتل سے سنسنی - معشوقہ اور اس کی دس برس کی بیٹی کے قتل کے الزام

میرٹھ میں لیو ان رلیشن شپ میں رہنے والے شخص پر اس کی معشوقہ اور اس کی دس برس کی بیٹی کے قتل کا الزام ہے۔

میرٹھ میں دوہرے قتل سے سنسنی
میرٹھ میں دوہرے قتل سے سنسنی
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 3:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے پرتا پور تھانہ کے بھوڑ برال علاقے میں لیو ان رلیشن شپ میں رہنے والے شخص پر اپنی معشوقہ اور اس کی دس برس کی بیٹی کے قتل کے الزام سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

میرٹھ میں دوہرے قتل سے سنسنی

ہلاک شدہ خاتون کی سہیلی کی شکایت پر پورے معاملے کا انکشاف ہو سکا حالانکہ پولیس نے اس پورے معاملے میں گھر والوں كو جلد انصاف دلانے کا یقین دلایا ہے۔

شکایت کنندہ پریا کے مطابق پرتا پور تھانہ کے بھوڑ برال گاؤں کا رہنے والے شمشاد نے فيس بک کے ذریعے نام بدل کر غازی آباد ضلع کے مودی نگر کی رہنے والی شادی شدہ خاتوں كو اپنے عشق کے جال میں پھنسا کر اسے اپنے گاؤں لے آیا اور ساتھ میں رہنے لگا لیکن اس کی اصلیت کا خلاصہ ہونے پر دونوں میں ناراضگی کے چلتے اس نے معشوقہ کے ساتھ اس کی دس برس کی بیٹی کا بھی قتل کر دونوں كو گھر میں ہی دبا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اردو کے معروف مزاح نگار و شاعر نصرت ظہیر کا انتقال

اس معاملے کا انکشاف ہونے پر گاؤں میں سنسنی پھیل گئی حالانکہ پولیس نے موقع پر ماں اور بیٹی دونوں کی لاشوں كو برآمد کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔

ملزم پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی معشوقہ اور اس کی بیٹی کے ساتھ لیو ان رلیشن شپ میں رہتے ہوئے دونوں کا قتل کر نے کا الزام ہے جس کی وجہ سے گاؤں میں ڈر کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.