نوئیڈا: نوئیڈا مہا نگر صدر دیپک وگ بھی کافی سرگرم ہیں۔ کل کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی نوئیڈا کی جھگی جھونپڑیوں میں دورے کے فوری بعد نوئیڈا صدر دیپک وگ کی ہدایت پر سماج وادی پارٹی نوئیڈا کے نائب صدر شکیل سیفی اور نوئیڈا ودھان سبھا کے نائب صدر تنویر حسین نے جھگی جھونپڑی کا دورہ کیا۔
ان لیڈران نے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ جھگی جھونپڑی میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی اور ماحول کا رخ سماج وادی پارٹی کی جانب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان جھگیوں میں بڑی تعداد میں مسلم آبادی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ ہمارے پاس اس حکومت سے نجات پانے کا بہترین موقع ہے۔ اس لئے ووٹ کے بکھراؤ کو روکنے کی ضرورت ہے۔
تنویر حسین نے کہا کہ نوئیڈا سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری زمینی سطح سے جڑے ہوئے لیڈر ہیں۔ اگر سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو گزشتہ پانچ برسوں میں جو اذیتیں جھیلیں ہیں اور جو بھی ترقیاتی کام رکے ہیں انھیں دوبارہ شروع کیا جائے گا اور تمام بنیادی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ شکیل سیفی نے کہا کہ ہمیں طے کرنا ہے کہ نفرت کی حکومت چاہیے یا آپسی بھائی چارے کی۔ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں سوائے نفرت پھیلانے، زہر گھولنے اور بےروزگاری کو بڑھاوا دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں اترپردیش نے ترقی کی نئی منزلیں طے کی تھیں لیکن اس حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبوں پر قدغن لگا دیا۔
اس موقع پر تسلیم سیفی ،ساحل چودھری ،گڈو شاہ،محمد وکیل ،سلطان انصاری محمد عباد ، ابو بکر، داؤد قریشی، ابھیشیک یادو، محمد ندیم اور اسامہ سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔