ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف دلانے کا مطالبہ - کانپور کی خبریں

دہلی میں جنسی زیادتی اور قتل کی شکار رابعہ سیفی کو انصاف دلانے کے لیے کانپور میں احتجاج ہوا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے ہاتھوں میں موم بتی اور پلےکارڈز لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف دلانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 4:59 AM IST

کانپور کے مال روڈ پر واقع کمپنی باغ پارک میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے ہاتھوں میں موم بتی اور نعرے لکھی تختیاں لیکر را بعہ سیفی کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف دلانے کا مطالبہ

مظاہرین نے حکومت ہند سے سوال کیا کہ ایسا کوئی مضبوط قانون کیوں نہیں بنایا جاتا ہے جس سے ایسے بے رحم، ظالم اور درندوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو، تاکہ اس طرح کے خوفناک واقعات دوبارہ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

رابعہ سیفی کو انصاف دلانے کے لئے مظاہرہ کر رہے انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے اس دردناک واقعے کی سخت لفظوں میں مذمت کی۔

اس موقع پر مذکورہ جماعت کے ریاستی نائب صدر محمد عرفان نے کہا کہ 'ہمارے ملک کا قانون کمزور ہے اسی لیے جنسی زیادتی کے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ حکومت کوئی ایسا قانون بنائے یا اقدام کرے جس سے کہ لڑکیوں کا تحفظ ہو اور بے رحم درندہ صفت انسانوں میں خوف پیدا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.