مراد آباد: آزادی کا امرت مہوتسو اور یومِ کارگل کے موقع پر ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے ڈی ایم شلیندر کمار اور ایس ایس پی ہیمنت کوٹیار کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالی گئی۔ اس ترنگا یاترا میں شامل سرکردہ شخصیات اور اعلی افسران نے تاریخی مقامات اور مجاہدین آزادی سے متعلق جگہوں پر حاضری دی اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا ۔
ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ اور ایس ایس پی ہیمنت کوٹیار ترنگا یاترا کے ساتھ شہید وطن نواب مجو خاں کے مزار پر پہنچے اور چادر پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، اس دوران مزار کے ذمہ داران نے ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں فاتحہ پڑھا، اور ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی۔ Martyrs of the country were remembered on the occasion of Kargil Day
مزید پڑھیں:مظفرنگر: کارگل وجے دیوس پر شہیدوں کو خراجِ عقیدت
ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو یوم کارگل کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شہید وطن نواب مجو خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 11 اگست سے 17 اگست تک منعقد ہونے والے ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور ہر شخص اپنے گھر پر ترنگا پرچم لہرائے۔