ریاست اترپردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری نے بتایا ہے کہ گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کا تبادلہ اترپردیش ریونیو کونسل لکھنؤ میں کردیا گیا، جبکہ ان کی جگہ پر اور سوہاس ایلوائی کو گوتم بدھ نگر نیا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔
چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے وزیراعلیٰ کی میٹنگ کے بعد چھٹی پر جانے اور ڈی ایم پوسٹ کرنے کے پیش نظر ایک خط وائرل کیا، جو ضابطہ اخلاق کے منافی ہے، اس لیے انہیں گوتم بدھ نگر سے ہٹاکر ریوینو کونسل بھیج دیا گیا۔
چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری نے کہا کہ ڈی ایم گوتم بدھ نگر کورونا جیسے وبا کے دوران خط وائرل ہونے اور چھٹی پر جانے کے پیش نظر انکوائری جاری ہے، انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم یہ انکوائری کو صنعتی ترقیاتی کمشنر آلوک ٹنڈن کو سونپی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آج ہونے والی ا س میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈی ایم بی این کو سرزنش کی، جس کے بعد ڈی ایم نے خط لکھ کر چھٹی مانگ لی۔
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کے نئے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایلوائی نہایت ہی سنجیدہ آئی اے ایس افسر سمجھے جاتے ہیں اور کئی اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سوہاس پیرا بیڈ منٹن کے انٹرنیشنلکھیلاڑی بھی ہیں اور انہوں نے ملک کے لیےکئی چاندی کے بہت سے کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ نوئیڈا میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو سرزنش کی تھی، جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے بھی جواب دیا کہ انہیں وہاں سے ہٹا دیا جائے جس کے بعد خط بھی وائرل ہوا تھا اور اس کے بعد حکومت نے انہیں ہٹانے کے لیے ایکشن لیا، اور ان پر انکوائری بھی بیٹھا دی گئی۔