لاک ڈاؤن 4.0 کے دوران حکومت کی ہدایت کے مطابق کووڈ-19 پروٹوکال کے دائرے میں آج نوئڈا میں بازار کھولے گئے۔ بازار میں کووڈ-19 پروٹوکال پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے مختلف بازار اور علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران سکٹر-18 اٹا مارکیٹ، سکٹر-53 کنچن جھنگا مارکیٹ، گیزود مارکیٹ، سکٹر-50 مارکیٹ، برولہ ولیج مارکیٹ اور تمام مارکیٹ کا معائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ معائنہ کے دوران ڈی سی پی فرسٹ سنکلپ شرما، سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا اوما شنکر سنگھ، ڈپٹی کمشنر لیبر ڈیپارٹمنٹ پی کے سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ضلع مجسٹریٹ ایم سہاس نے بازار میں تاجروں اور عام شہریوں سے بات چیت کی اور سب کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں ماسک کا استعمال کریں، تمام دکانوں کو سینیٹائز کریں اور معاشرتی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے دورے کے دوران تمام متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بازاروں میں کووڈ-19 کے پروٹوکال کی تعمیل کو یقینی بنائیں، تاکہ ضلع کے تمام رہائشیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ کیا جا سکے۔