ETV Bharat / state

بنارس کے غوطہ خوروں کی زندگی مشکل میں - اترپردیش نیوز

ہندوؤں کے قدیم مذہبی شہر بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں سینکڑوں جھگی جھونپڑیوں میں آباد افراد دریائے گنگا سے نقدی رقم نکالتے ہیں، جس سے ان کے گھروں کا چولہا جلتا ہے، لیکن ٹرینیں اور موٹرگاڑیوں کی معطلی سے ان غوطہ خوروں کے لیے آمدنی کا ذریعہ بند ہو گیا ہے۔

غوطہ خوروں کی زندگی مشکل میں
غوطہ خوروں کی زندگی مشکل میں
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 5:49 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 7:01 PM IST

راج گھاٹ علاقے میں دریائے گنگا کے اوپر تعمیر پرانے پل سے ٹرین اور موٹر گاڑیوں کا گزرگاہ ہے۔ ہندو عقیدت مند ٹرینوں اور موٹر گاڑیوں سے بطور نذرانہ گنگا ندی میں پیسے پھینکتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

جسے پرانے پل کے اطراف میں آباد ہزاروں افراد اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر ندی میں دفن خزانے کو تلاش کرتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا اور سبھی ٹرینیں معطل کردی گئیں، اس وقت سے ایک بڑی آبادی کی زندگی مشکل میں پڑگئی ہے۔

گنگا ندی سے معمولی رقم تلاش کرکے اپنے گھر کا خرچ اٹھانے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سخت آزمائش سے گزر رہے ہیں، نہ کھانے کا بندوبست ہے اور نہ ہی سرمایہ ۔

لاک ڈاؤن کو دو ہفتے سے زائد ایام گزرنے کو ہیں لیکن اب تک حکومت کے ذریعے جاری کردہ امداد ان لوگوں تک نہیں پہنچی ہے ایسے میں ان لوگوں کو فقط سماجی کارکنان کے آس کے علاوہ کوئی دوسرا سہارا نہیں ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.