ETV Bharat / state

Peace Meeting عید الاضحیٰ کے تعلق سے ہندو مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

ریاست میں کانوڑیا یاترا اورعید الاضحیٰ کے تہوار کی تیاریوں کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مظفر نگر کے ذریعہ کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم روم میں امن کمیٹی کی ایک میٹنگ کی۔

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 1:10 PM IST

عید الاضحیٰ کے تعلق سے ہندو مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ضلع مجسٹریٹ نے کانوڑیا یاترا اور عید الاضحیٰ کے مدنظر تمام مذاہب کے رہنماوں کے ساتھ امن میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ہندو مسلم مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن، مذہبی رہنماؤں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مجسٹریٹ اے ٹی ایم (انتظامیہ)، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک ایس پی، تمام دائرہ اختیار کے افسران اور دیگر پولیس اور انتظامی افسران موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی اور ہدایت کی کہ مذہبی مقامات پر کسی بھی ذات اور مذہب کو ٹھیس پہنچانے والا مواد نہ چلایا جائے۔ ضلع میں عید کے تہوار کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے عید کی نماز صرف مقررہ جگہ پر ہی پڑھی جائے، کھلے اور عوامی مقامات پر قربانی نہ کی جائے، ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کی جائے، مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہچایہ جائے، کوئی نئی روایت شروع نہ کرنے وغیرہ کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Slams UP Govt بلیا میں 54 لوگوں کی موت کیلئے حکومت ذمہ دار، اکھلیش یادو

افسران نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، افواہوں پر توجہ نہ دیں، سماج دشمن / انتشار پھیلانے والی پوسٹ وائرل نہیں کریں۔ اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ نقصان پہنچانے والی پوسٹ اپلوڈ/شیئر نہ کریں۔ میڈیا سیل مظفر نگر پولیس سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اگر کوئی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی کوئی بھی پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.