ETV Bharat / state

ڈاکٹر ایوب پر این ایس اے کے تحت کارروائی - اترپردیش نیوز

اخبار میں قابل اعتراض اشتہارات کی اشاعت کی وجہ سے، پیس پارٹی کے قومی صدر و معروف معالج ڈاکٹر ایوب انصاری کے خلاف حکومت اترپردیش نے این ایس اے کے تحت کارروائی کی ہے۔ ان کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

dr. ayyub ansari
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 6:51 PM IST

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب انصاری پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) نافذ کردیا گیا ہے۔ اخبار میں قابل اعتراض اشتہارات شائع کرانے کی وجہ سے ان پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ایوب انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے قابل اعتراض اشتہار شائع کیا جس میں ملک مخالف مواد شامل کیا گیا تھا اور معاشرے میں نفرت کا بیج بونے کی کوشش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ایسے ہوا "انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن" ٹرسٹ کا اعلان

ان کے خلاف تھانہ حضرت گنج میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لکھنؤ پولیس کی رپورٹ کے بعد انتظامیہ نے ان کے خلاف این ایس اے عائد کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈاکٹر انصاری سے قبل ممتاز سماجی کارکن و معروف ماہر اطفال امراض و بی آر ڈی میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال کے سابق ذمہ دار ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف بھی این ایس کے تحت کاروائی کی گئی تھی۔ ڈاکٹر کفیل اب بھی قید میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.