بابری مسجد و رام جنم بھومی مقدمہ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مد نظر مئو ضلع انتظامیہ کافی حساس ہے. اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں نظم و نقص کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر مختلف شعبہ فکر کے ذمہ دار افراد نے شرکت کی.
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ و پولیس کپتان نے ایودھیا کیس کے فیصلے پر عوام سے مثبت ردعمل کی اپیل کی. افسران نے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی بھی اپیل کی. انہوں نے ماحول خراب کرنے والوں پر قدغن لگانے کا بھی بھروسہ دیا.
اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے مئو کے حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر رہی ہیں. مئو ضلع میں بھی ریپڈ ایکشن فورس کے جوانوں نے مختلف حصوں میں میں فلیگ مارچ نکالا.
پیدل مارچ کرتے ہوئے ریپڈ ایکشن فورس کے جوان مشترکہ آبادی والے علاقوں سے گزرے. اس دوران واٹر کینن اور وجرواہن بھی فلیگ مارچ میں شامل رہے.