ETV Bharat / state

اے ایم یو کے طلباء میں شیروانی انعامات کی تقسیم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

​​​​​​​Distribution of Sherwani۔ Sherwani Prizes in AMU۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اسکولوں کے 21 ہونہار طلباء و طالبات کو سینئر سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحان-2023 میں شاندار کارکردگی کے لیے شیروانی انعامات سے نوازا گیا۔

Distribution of Sherwani prizes among AMU students

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 12:41 PM IST

علی گڑھ: اے ایم یو کے طلباء میں شیروانی انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ مختلف اسکولس کے اکیس ہونہار طلباء و طالبات کو سینئر سیکنڈری اسکول کے 2023 سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کے لیے شیروانی انعامات سے نوازا گیا۔ بھارت سیوا ٹرسٹ کی جانب سے دیے جانے والے شیروانی انعامات علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں اے ایم یو کے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رفیع الدین اور اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر ایم مجاہد علی خان اور ڈاکٹر شمس تبریز خاں نے تقسیم کیے۔ 35000 روپے کا سب سے بڑا انعام فرح دیبا (اے ایم یو گرلز اسکول) کو دیا گیا جنھوں نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 98.20 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو ٹریننگ و پلیسمنٹ نے سات سو طلباء کی ملازمت میں مدد کی

لکشا راجپوت (اے ایم یو گرلز اسکول) اور آیوش گوئل کو 97.60 فیصد نمبر حاصل کرنے پر فی کس 20000 روپے کا انعام دیا گیا، جب کہ جبکہ مہر گپتا (97.40 فیصد) اور مہک ارم (97.40 فیصد، سینئر سیکنڈری اسکول گرلز) کو بالترتیب 16000 اور 10000روپے کے انعامات دیے گئے۔ یوویکا کلشریشٹھ (اے ایم یو گرلز اسکول) اور گرویتا گپتا (سینئر سیکنڈری اسکول گرلز) کو 97.20 فیصد نمبر حاصل کرنے پر فی کس 9000 روپے، جبکہ رفاہ حبیب خان (اے ایم یو گرلز اسکول)، نونیت وارشنے اور عائشہ بی (سینئر سیکنڈری اسکول گرلز) کو 97 فیصد نمبر حاصل کرنے پر 8000 روپے بطور انعام دیے گئے۔

نہدیہ سفیان (اے ایم یو گرلز اسکول)، مردل سنگھ (آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول)، ہرشت شرما (این آر ایس سی) اور شمامہ سیف (سینئر سیکنڈری اسکول گرلز) نے 96.80 فیصد نمبر پاکر فی کس 7000 روپے کا انعام حاصل کیا۔ چار طلباء بشمول عفیفہ انجم، پرگیہ سنگھ، تحسین نشاط (سبھی اے ایم یو گرلز اسکول سے) اور ہرشل گپتا (این آر ایس سی) کو 96.60 فیصد نمبر حاصل کرنے پر فی کس 6000روپیے دیے گئے۔ اسی طرح پری شوانی اور پوروی گپتا (اے ایم یو گرلز اسکول) اور علیشا رضا کو 96.40 فیصد نمبر حاصل کرنے پر 5000 روپے کا انعام دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.