ETV Bharat / state

Distribution of Ramadan Ration Kits in Budhana: ماہ رمضان کے لیے جمعیۃ علماء ہند بدھانہ نے سو راشن کٹس تقسیم کیے

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 1:15 PM IST

بدھانہ میں جمعیۃ علماء بڈھانہ کے سکریٹری محمد نوید کے تعاون سے ماہ رمضان کے مقدس موقعے راشن کٹس کو غرباء میں تقسیم کرنے کا عمل دعا سے شروع کیا گیا۔ Distribution of Ramadan Ration Kits in Budhana

ماہ رمضان کے مبارک موقع پر جمعیۃ علماء ہند بدھانہ نے 100 راشن کٹس کو تقسیم کیا۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں جمعیۃ علماء ہند بڈھانہ کے ذریعہ اور جمعیۃ علماء بڈھانہ کے سکریٹری محمد نوید کے تعاون سے ماہ رمضان کے مقدس موقعے راشن کٹس کو غرباء میں تقسیم کرنے کا عمل دعا سے شروع کیا گیا۔ راشن کٹ میں چاول، آٹا، چینی، تیل، مصالحہ جات، دالیں وغیرہ رکھی گئی ہیں۔ جمعیۃ علماء بڈھانہ کے عہدیداروں نے کسی بھی مستحق کی تصویر نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا عمران حسین پوری نے نئی بستی میں دعا کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی حوصلہ افزائی کی مولانا عمران نے کہا کہ غریبوں کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا حق ہم پر ہے۔ Distribution of Ramadan ration kits in Budhana by Jamiat Ulema-i-Hind

شہر صدر حافظ شیردین نے تمام جمعیۃ علماء کے عہدادار سے کہا کہ آپ اپنے محلے اور اردگرد کے غریبوں کی مدد کریں، اور مستحقین کی مدد کرتے ہوئے کسی قسم کا دکھاوا یا تصویر کشی نہیں ہونی چاہئے ۔ شہر سیکرٹری محمد نوید نے کہا کہ اللہ نے مجھے قبول کیا اور میرا تعلق ایسی شاندار جماعت سے جوڑا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔ضلع سیکرٹری محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کسی کی تصویر لیے بغیر مدد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدد کا حلقہ انشاء اللہ بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ تحسین نے بھی اس کام کو سراہا۔اس موقع پر کوثر علی رانا، آباد قریشی ایڈووکیٹ، طاہر منصوری، مفتی یامین قاسمی، شاہد قریشی، ندیم علی، حافظ نواب، وہاب رانا، حاجی اختر وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.