ETV Bharat / state

مظفر نگر: غریب اور بے سہارا لوگوں میں کھانا تقسیم - لاک ڈاؤن کی خبر

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے متدد روٹری کلبوں کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے غریب اور بے سہارا لوگوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

distribution of food among the poor and needy people in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں کھانا تقسیم
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 12:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مختلف روٹری کلبوں کے مشترکہ سرپرستی میں 4000 فوڈ پیکٹوں کو ضلع انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

مظفر نگر میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں کھانا تقسیم

ان مشکل حالات میں پھنسے بے سہارا اور غریب لوگوں کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔ اس انتظام کے تحت روٹری کلبوں کی جانب سے اگلے 10 دن تک غریب اور لاچار لوگوں میں روزانہ 400 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

ایسے عجیب و غریب حالات میں جب پورا ملک تنزلی کا شکار ہے، اس کام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے مطالبے پر ہمارے ساتھی روٹریئن سنیل اگروال، روٹریئن دیویندر کمار، روٹریئن انوج سوروپ اور سینئر روٹریئن ڈاکٹر ایم ایل گرگ کی کاوشیں قابلے تعریف ہیں۔

distribution of food among the poor and needy people in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں کھانا تقسیم

سنیل اگروال نے کہا کہ ہمارے دوسرے کلبوں کے ساتھیوں نے ضلع انتظامیہ کے سپرد کردہ اس ذمہ داری کو خوشی خوشی قبول کیا ہے۔ ہم ضلع انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ جب بھی انہیں ہماری ضرورت ہوگی ہم مستقبل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بیچ کوئی بھی بھوکا نہیں رہے گا اور جب بھی کسی کو کچھ بھی ضرورت ہو وہ ہم تک خبر پہنچائیں ان تک ہم ضروری چیزیں جلد سے جلد پہنچائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.