ETV Bharat / state

نوئیڈا: مشن شکتی کے تحت اسکولی لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم - ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی نے بتایا

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مشن شکتی اور بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت کستوربا گاندھی اسکول کی لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم کی گئی۔

distribution of bicycles among school girls under mission shakti in noida uttar pradesh
نوئیڈا: مشن شکتی کے تحت اسکولی لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:40 AM IST

خواتین کو خود کفیل بنانے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ریاست اترپردیش حکومت کی جانب سے مشن شکتی مہم چلائی جارہی ہے۔

distribution of bicycles among school girls under mission shakti in noida uttar pradesh
نوئیڈا: مشن شکتی کے تحت اسکولی لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم

حکومت کے اس اہم پروگرام کے تحت ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی مؤثر قیادت میں 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' اسکیم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کستوربا گاندھی رہائشی اسکول دنکور کی لڑکیوں کے لیے سائیکل تقسیم کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' اسکیم کے اغراض اور مقاصد کے حوالے سے جانکاری فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد لڑکیوں کی ہلاکتوں کی روک تھام، لڑکیوں کی حفاظت، خوشحالی کو فروغ دینا، لڑکیوں کی تعلیم اور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی نے بتایا کہ منظم پروگرام میں کستوربا گاندھی رہائشی اسکول دنکور کی درجہ آٹھویں کی 20 لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم کی گئی ہے، تاکہ لڑکیاں تعلیم سے وابستہ رہیں اور کلاس آٹھ پاس کرنے کے بعد بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنا اور ضلع کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گرلز ایجوکیشن آشوتوش کمار، وارڈن مادھوی بھاٹی، اوما خانال اور خواتین بہبود کے محکمہ سے حمرا افروز اور اسکول کے دیگر اساتذہ اور لڑکیاں موجود تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.