ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مرکزی حکومت کی اسکیم پراپرٹی کارڈ یعنی دیہی علاقوں کے گھروں کا مالکانہ حق سند تقسیم کی گئی۔
یہ اسکیم ضلع کے منتخب 11 گاؤں میں بطور پائیلٹ پروجیکٹ شروع کی گئی تھی۔ ان 11 گاؤں کے 22 استفاده کنندگان کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے مالکانہ حق سند تقسیم کیے، جبکہ یہاں کی رام رتی اور رام ملن سے وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعہ ان سے گفتگو کی۔
قابل غور ہو کہ دیہی علاقوں کی آبادی کا پکہ دستویز جاری کرنے کے لئے 6 ریاستوں کے 761 گاؤں میں پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت کام شروع کیا گیا ہے۔
ضلع کے 11 گاؤں میں یہ کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب یہ کام تمام گاؤں میں بھی کیا جائے گا۔
قابل غور ہو کہ اب تک دیہی علاقوں میں آبادی کا کوئی پکہ دستاویز نہیں ہوتا تھا، جس کی وجہ مختلف اقسام کے تنازع ہوا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:
ہاتھرس کیس: مظاہرین کی بھوک ہڑتال ختم
عدالتوں میں ایسے معاملات برسوں زیر سماعت رہتے ہیں۔ گھرونی کے ہونے سے اس قسم کے تمام تنازع ختم ہوں گے۔ وہیں مالکانہ حق سند ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو ضرورت پڑنے پر آسانی سے قرض وغیرہ بھی لے سکیں گے۔