اس کے بعد نوئیڈا ڈویژنل کمشنر یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع مجسٹریٹ (گوتم بودھ نگر) اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔
ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح طور پر ہدایت کی کہ بے گھر ہونے والے کنبوں کے مسائل اور شکایات کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اس وقت تک بین الاقوامی جیور گرین فیلڈ ایئر پورٹ کے حوالے سے باہمی ربط قائم کرنے کے سلسلے میں تمام عہدیداروں کی جانب سے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے جو قابل ستائش ہے۔
ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو تمام ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عہدیداروں کو ایک مثبت انداز اپنانا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جہاں بھی بے گھر خاندان آباد ہیں وہاں تمام اسکول، کمیونٹی سینٹر، آنگن واڑی مراکز اور دیگر تمام انتظامات کئے جائیں