ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کے محلہ پکہ باغ میں آبادی والے علاقے میں جو بجلی لائن گزر رہی ہے، وہ بہت ہی پرانی اور زنگ آلود ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں ڈر اور خوف کا عالم طاری ہے۔
پکہ باغ کی رہائشی ممتاز خاتون نے بتایا کہ 'اکثر یہ بجلی کے تار گر جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔ محکمہ بجلی سے اس بارے میں شکایت بھی کے گئی ہے، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی'۔
گیارہ ہزار لائن کے رہائشی امیر احمد نے بتایا ہے کہ 'ان کے چھوٹے چھوٹے بچے اکثر باہر کھیلتے رہتے ہے، جس کی وجہ سے اان کو کافی فکر رہتی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'بجلی کے یہ تار ہٹائے جانا اب ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہاں کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے'۔
مزید پڑھیں: دو ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسر گرفتار
واضح رہے کہ محکمہ بجلی نے کثیر آبادی والے اس علاقے میں ابھی تک بھی ان تاروں کے نیچے حفاظت کے لیے کوئی جال نہیں لگایا ہے۔ جس وجہ سے یہاں کے باشندوں نے خود ہی ان تاروں کے نیچے بانس اور ڈنڈے اپنی حفاظت کے لیے لگا رکھے ہیں۔