ETV Bharat / state

بریلی: ڈی آئی جی آفس سیل - یو پی کی خبریں

ضلع بریلی میں 27 پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں جس کے بعد ڈی آئی جی رینج نے دفتر آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے سیل کر دیا ہے۔

بریلی: ڈی آئی جی آفس سیل
بریلی: ڈی آئی جی آفس سیل
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 4:20 PM IST

ضلع میں پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت پائے جانے کا سلسلہ بہاری پور میں ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیس اہلکار کے مثبت پائے جانے کے بعد سے شروع ہوا۔

حال ہی میں ایس پی کرائم کا تبادلہ لکھنؤ میں ہوا۔ ان کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔

بریلی: ڈی آئی جی آفس سیل

اس کے بعد شہر کے تھانہ سی بی گنج میں کورونا وائرس کے نمونے لیے گئے تو تھانے میں دو داروغہ سمیت بارہ پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے کل 27 پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ایک روز قبل ایس ایس پی نے اپنے دفتر کو سیل کرا دیا تھا اور تمام فریادیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

آخرکار ڈی آئی جی رینج کے دفتر میں بھی تعینات پولیس اہلکار کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ڈی آئی جی دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ اب دو دن تک یہاں کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تمام ہونے والی میٹنگوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.