ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں قربانی کے لیے جانور خریدنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ منڈی لگانے کی گائیڈ لائن جاری نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے کچھ علاقوں میں چھوٹی-چھوٹی منڈیاں لگی ہیں۔ اس وجہ سے بکرا خریدنے اور بیچنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایک خاتون نے بتایا کہ وہ بکرا بیچنے کے لیے آئی ہے لیکن کم قیمت کی وجہ سے بکرے نہیں بیچے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر رکشہ چلاتے ہیں۔ قربانی کے موقع پر بکرا بیچنے سے کچھ آمدنی ہو جاتی ہے لیکن اس برس مہنگائی کی وجہ سے مشکل ہو رہا ہے۔
آفتاب سیتا پور سے لکھنؤ اس امید سے اپنا بکرا لے کر آئے ہیں کہ مناسب قیمت مل جائے گی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہمارا بکرا کافی بڑا ہے جبکہ خریدار اس کی قیمت کم لگا رہے ہیں۔
اس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اس بار منڈی میں رونق نہیں ہے۔ اگر ہم لوگ زیادہ قیمت نہ بتایں گے تو ہمیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔
قربانی کے لیے بکرا خریدنے آئے مہتاب خان نے کہا کہ منڈی نہ لگنے کی وجہ سے یہاں پر بکرا فروش زیادہ قیمت مانگ رہے ہیں۔ جو ہمارے بجٹ سے باہر ہے۔
دوسرے شخص نے بتایا کہ ہمارا بجٹ آٹھ سے 10 ہزار روپے کا ہے جبکہ اچھے بکرے کی قیمت یہاں پر 20 ہزار سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کتنا بھی قیمت کم کروائیں گے، بات نہیں بنے گی کیونکہ وہ لوگ بہت زیادہ قیمت مانگ رہے ہیں۔
اے ایم یو میں مہاتما گاندھی کے نظریات پر ویب ٹاک
کورونا وبا کا اثر قربانی پر بھی پڑ رہا ہے۔ مسلم رہنماؤں کو امید تھی کہ یوپی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی اور قربانی کو لے کر گائیڈ لائن جاری ہوگی۔ لیکن ابھی تک کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں ہوئی ہے۔ بکرا فروش ڈر کی بنیاد پر منڈی کا رخ نہیں کر رہیں ہیں کیونکہ انہیں ضلع انتظامیہ اور پولیس پریشان کر رہی ہے۔ اس طرح سے خریدنے اور بیچنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔