ETV Bharat / state

سیاحت کا مرکز بنے گا دیوی پاٹن ڈیویژن: یوگی - اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ بلرامپور سمیت پورا دیوی پاٹن ڈویژن اعلی طبی سہولیات، تعلیم اور سیاحت کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔ پورے ڈویژن کو ائیر کنکٹیویٹی سے جوڑ کر اسے نئے سرے سے ترقی دی جائےگی۔

سیاحت کا مرکز بنے گا دیوی پاٹن ڈویژن: یوگی
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 8:21 PM IST

یوگی نے کہا کہ نیپال کا سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے دیوی پاٹن سیکورٹی کے پیش نظر کافی حساس علاقہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈویژن کے سبھی اضلاع کو جدید وسائل فراہم کرکے ترقی دینے کی منشی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈویژن پر حکومت کی خاص نظر ہے اور اجودھیا فیصلے کے بعد اب ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔

ضلع بلرامپور کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی فلاحی اسکیموں، ترقیاتی اسکیمات و نظم ونسق کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بلرامپور میں میڈیکل کالج کا سیٹیلائٹ سنٹر قائم کیا جائےگا۔ جبکہ بہرائچ میں میڈیکل کالج کھولا جارہا ہے۔ گونڈہ میں بھی میڈیکل کالج کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ضلع شراسوتی میں واقع 'بودھ دھام' بلرامپور کا 'دیوی پاٹن مندر' ضلع گونڈہ کے قابل دید مقامات کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے لئے ریاستی حکومت تیزی سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیپا سرحد سے منسلک دیگر سرحدی علاقوں میں رہ رہے تھارو، ٹرائبلس اور قبائل کی فلاح وبہود کے لئے حکومت نے کئی اہم اسکیمات شروع کی ہیں۔

حکومت بلاتفریق سبھی طبقات کے لئے کام کررہی ہے۔

یوگی نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس کے تحت کام کررہی ہے۔

Intro:Body:

rghy

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.