بریلی: حکومت کے منصوبوں، قانون اور نظام کے علاوہ بجلی سپلائی پر خاص توجہ دی گئی۔ بے وقت بجلی کٹوتی پر انچارج وزیر لکشمی نارائن چودھری نے خاص طور پر سختی دکھائی۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایت دی کہ بجلی کٹوتی سے کم از کم بارہ گھنٹے قبل عوام کو اطلاع دی جانی چاہیے۔ جس سے لوگ اپنے گھروں میں بجلی سے نمٹنے کا معقول انتظام کر سکیں۔ لکشمی نارائن چودھری نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی سے لوگوں کو بلا وجہ پریشانی ہوتی ہے۔ لہذا، روسٹر کو عام کر دیجیئے۔ اگر بجلی کے بابت کوئی شہری معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو اُسے جواب نہیں دیئے جانے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے۔ محکمہ بجلی کے افسران فون نہیں اُٹھاتے ہیں۔ ایسے میں کوئی شہری بجلی سے متعلق اپنی شکایت کہاں درج کرائے گا۔ اس شکایت کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور فون اُٹھانے کے عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ بجلی میں اگر ٹرپنگ ہو رہی ہے تو اُسے بھی درست کیا جائے۔
انچارج وزیر نے کہا کہ بریلی شہر سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر آنولہ تحصیل میں دور مہابھارت کے بھی کچھ نشانات باقی ہیں۔ اُن سے عوام کو روبرو کرانے کے لیے تزئین و آرائش کا مسلسل کام چل رہا ہے۔ اس علاقے کو سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں بنیادی ضروریات کی تمام سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے ساتھ مطابقت قائم کرکے مزید بہتر کام کرائے جائیں گے۔ عوام کی سہولیات کے لیے عوامی مقامات پر بیت الخلا کی حالت بد سے بدتر ہے۔ عوام کی ضرورتوں کے پیش نظر پہلے عوامی مقامات پر بیت الخلاء کا سروے کرائیں اور پھر اس کی مرمت کرانے کی ضرورت ہے۔ جس سے عوام کو گھر سے دور اپنی حاجت کے سبب بیت الخلاء جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔
بریلی ضلع کے تحصیل میرگنج میں برسات کے موسم میں سیلاب آنے کے آثار بن جاتے ہیں۔ انچارج وزیر نے میرگنج اور باقی نشاندہ علاقوں میں برسات سے قبل سیلاب آنے کے خدشات کے پیش نظر ضروری اقدام اُٹھائیں اور مقامی لوگوں کے جان و مال کی دفاع کے لیے یقینی طور پر درست اور بہتر انتظامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Inspection of Baheri Police Station: بریلی زون کے اے ڈی جی نے تھانہ بہیڑی کا معائنہ کیا