مرادآباد: مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ڈی حسن نے ایک دینی پروگرام کے جلسے میں شرکت کی اور اسٹیج سے بولتے ہوئے تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف میں پہلی آیت اقرأ ہے۔ اقرأ آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ پڑھو! قرآن شریف ہی ہمیں سب سے پہلے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ ڈاکٹر ایس ڈی حسن نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم پر بولتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرو چاہے ہمیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ سعودی عرب سے چین بہت زیادہ دور ہے۔ Development is Possible only Through Education
یہ بھی پڑھیں:
- مراد آباد پارلیمانی حلقہ پر چوطرفہ مقابلہ
- Education is the Most Important: ملک کی ترقی صرف تعلیم سے ہی ہو سکتی ہے
ہم قرآن کی تعلیم تو حاصل کرتے ہیں لیکن قرآن شریف کو ترجمہ سے نہیں پڑھا کرتے۔ ہمیں قرآن شریف بھی پڑھنا چاہیے اور اس کا ترجمہ بھی سمجھنا چاہیے، کیوں کہ علم وآگہی قرآن سے ہی ہمیں حاصل ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرو کیونکہ تعلیم ہی پر کامیابی کا راستہ ہے۔