یہ دس روزہ عرس کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس عرس کو گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بارہ بنکی فتح پور روڈ 13 کلومیٹر دور واقع دیوا میں ہونے والے اس میلے کا افتتاح 15 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اہلیہ کے ہاتھوں کیا جائے گا۔
اس دن یہاں بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
16 اکتوبر کو صوفی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
17 اکتوبر سیرت النبی، 19 کو میوزک کانفرنس، 20 کو قوالی، 21 کو کل ہند کوی سمیلن، 22 کو اودھی نائیٹس، 23 کو کل ہند مشاعرہ اور 24 کو آتشبازی کے ساتھ میلا اختتام پزیر ہوگا۔
ان پروگرام کے علاوہ بھی تمام قسم کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
اس دفعہ یہ عرس ضمنی انتخابات کے دوران ہو رہے ہیں تو تمام لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میلے میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو۔
میلے میں زائرین کی حفاظت کے لئے پولس نے پختہ انتظام کئے ہیں۔
اس دفعہ پولس ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی غیر سماجی عناصر پر نظر رکھے گی۔