دہلی اور این سی آر میں دھند اور سردی کی شدت برقرار ہے۔ اسی درمیان دہلی اور اس کے قرب و جوار میں دیر رات تک گرج کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔
بارش کی وجہ سے درجہء حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ محکمہء موسمیات نے مزید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔نوئیڈا اور غازی آباد سرد ہواؤں کے باعث شدید سردی کی زد میں ہے۔ موسم ابر آلود ہے، جس میں فی الحال کمی کا کوئی امکان نہیں۔
وہیں، شدید سردی اور بارش کے باجود زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اور احتجاج جاری ہے۔ بارش کے دوران غازی پور سرحد پر ڈیرہ ڈالے کسانوں کے خیموں میں پانی داخل ہو گیا۔
سردی اور بارش کے باعث کسان رات بھر جاگتے رہے۔ پھر بھی کسانوں کے حوصلے اور عزم و استقامت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ احتجاجی بارش کے درمیان بھی نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات اور موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں:
کسان تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس، احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی
کسان کھلے آسمان کے نیچے ٹینٹ اور شامیانے کے ذریعہ سے شدید ٹھنڈ اور بارش سے اپنی حفاظت کر رہے ہیں۔