اس موقع پر اقلیتی محکمہ کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ، ضلع کے تمام اعلیٰ افسران سمیت 500 سے 600 کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بھی موجود رہے۔ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت آج رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے آج لال پور پل کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔
لال پور پل کی تعمیر نو کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج اس ادھورے پڑے لال پور پل کی تعمیر کا افتتاح کرنے رامپور پینچے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے سماجوادی رہنما محمد اعظم خاں کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنانا نہیں بھولے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ صرف اپنی ذاتی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں ان کی اسکیمیں اور منصوبے اٹک جاتے ہیں اور لٹک جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جس نے ایسا کیا وہ آج اپنے کارناموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم وزیر اعظم کی قیادت میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
پل کی تعمیر کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمیت اقلیتی امور کے ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ، ضلع کے تمام ہی اعلیٰ افسران اور تقریباً 500 سے 600 کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بھی موجود رہے۔
یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہئے کہ کورونا دور میں ریاست کی یوگی حکومت کی نئی گائڈ لائنس کے مطابق 21 ستمبر سے کسی بھی تقریب میں صرف 100 لوگوں تک کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
'پی ایم کیئر فنڈ کو ’ایمانداری‘ سے خرچ کیا جائے'
ایسے میں سوال یہ ہے کہ جب حکومت اپنی ہی بنائی گائڈلائنس پر عمل پیرا نہیں ہے تو پھر عوام سے ان گائڈلائنس پر سختی سے عمل کیسے کرایا جا سکتا ہے؟