ETV Bharat / state

دیوبند: جمعہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات - security

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے سمیت ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کی مخالفت میں جاری احتجاجی مظاہرہ کے دوران جمعہ کے روز کسی بھی تنظیم یا ادارہ کی جانب سے کسی طرح کا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا گیا.

یوم جمعہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات
یوم جمعہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 9:46 PM IST

حفاظتی نقطہ نظر سے شہر میں زبردست سکیورٹی فورسز خصوصاً دارالعلوم دیوبند کے اطراف میں بڑی تعداد میں فورس تعینات کی گئی تھی لیکن دوپہر کے بعد انتظامیہ نے اس وقت راحت کی سانس لی جب لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد پر امن طور پر اپنے گھر لوٹ گئے۔

یوم جمعہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات، ویڈیو

یوم جمعہ کے تناظر میں انتطامیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا جس کے سبب افسران صبح سے ہی مستعد نظر آرہے تھے لیکن انتظامیہ کے افسران نے اس وقت راحت کی سانس لی جب مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد لوگ پر امن طریقے سے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

حالانکہ شدید سردی کے سبب صبح میں بازار دیر سے کھلے اور گراہک بھی صبح کے وقت میں کم ہی نظر آئے، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور کچھ دیر کے لیے دھوپ نکلی تو بازاروں میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا۔

اے ڈی ایم ایف ونود کمار اور ایس پی ودیا ساگر مشرا صبح سے ہی عیدگاہ کے نزدیک اندرا پارک میں فورس کے ساتھ موجودرہے لیکن جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت میں کسی احتجاجی مظاہر ہ یا دھرنا کے لیے لوگ نہیں پہنچے تو انہوں نے راحت کی سانس لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمیعت علماء ہند کی جانب سے منعقدہ گرفتاری پروگرام کے دوران ایک شخص کے ذریعہ بذریعہ مائک جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کا اعلان کرنے کے بعد سے انتظامیہ پوری طرح سے مستعد تھی اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرنے والے ندارد نظر آئے۔

اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار اور سی او چوبے سنگھ سمیت تھانہ انچارج موجودرہے۔

دوسری جانب جمعہ کی نماز سے قبل عیدگاہ میدان کے نزدیک جہاں انتظامیہ فورس کے ساتھ اندرا پارک کے نزدیک خانقاہ پولیس چوکی میں خیمہ زن تھی وہیں آر اے ایف پی ایس ای کے جوان اور پولیس اہلکار حفاظتی نقطہ نظر سے تعینات تھے، جمعہ کی نماز کے بعد سڑکوں پر اترنے والی بھیڑ پر نظر رکھنے کے لیے انتظامیہ نے ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقہ ،ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کو لیکر جاری احتجاجی مظاہرہ کے دوران جمعہ کے روز کسی بھی تنظیم یا ادارہ کی جانب سے یہاں کسی طرح کا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا گیاہے، حالانکہ حفاظتی نقطہ سے شہر کے علاقہ میں زبردست فورس اور خاص طور پر دارالعلوم دیوبند کے اطراف میں بھاری فورس تعینات کی گئی تھی، لیکن دوپہر کے بعد انتظامیہ نے اس وقت راحت کی سانس لی جب لوگ جمعہ کی نماز اد ا کرکے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

Body:جمعہ کو لیکر ہائی الرٹ کے سبب افسران صبح سے ہی تناو ¿ میں ضرور نظر آرہے تھے، لیکن انتظامیہ کے افسران نے اس وقت راحت کی سانس لی جب مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ۔ حالانکہ شدید سردی کے سبب بازار دیر سے کھلے اور گراہک بھی صبح کے وقت کم ہی بازاروں میں نظر آئے۔ جیسے جیسے وقت گزرتاگیا اور کچھ دیر کے لئے دھوپ نکلی تو بازاروں میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا۔ اے ڈی ایم ایف ونود کمار اور ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر صبح سے ہی عیدگاہ کے نزدیک اندرا پارک میں فورس کے ساتھ موجودرہے۔لیکن جمعہ کی نماز کے بعد سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت میں کسی احتجاجی مظاہر ہ یا دھرنا کو لیکر لوگ نہیں پہنچے تو انہوں نے راحت کی سانس لی۔ حالانکہ گزشتہ روز جمعیة علماءہند کی جانب سے منعقدہ گرفتاری پروگرام کے دوران ایک شخص کے ذریعہ بذریعہ مائک جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کا اعلان کرنے کے بعد سے انتظامیہ پوری طرح سے مستعد تھی اور احتجاجی مظاہروں کا علان کرنے والے ندارد نظر آئے۔ اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار اور سی او چوب سنگھ سمیت تھانہ انچارج موجودرہے۔ دوسری جانب جمعیة کی نمازسے قبل عیدگاہ میدان کے نزدیک جہاں انتظامیہ فورس کے ساتھ اندرا پارک کے نزدیک خانقاہ پولیس چوکی میں خیمہ زن تھی وہیں آر اے ایف پی ایس ای کے جوان اور پولیس اہلکار حفاظتی نقطہ نظر سے تعینات تھے،جمعہ کی نماز کے بعد سڑکوں پر اترنے والی بھیڑ پر نظر رکھنے کے لئے انتظامیہ نے ڈرون کیمرہ بھی منگوایا ہواتھا، حالانکہ کے نماز کے بعد لوگوں کے اپنے اپنے گھروں کو چلے جانے کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران شام تک اندرا پارک میں ہی ڈٹے ہوئے تھے۔

Conclusion:بائٹ: 1 ونود کمار(اے ڈی ایف)

بائٹ:2 ودھیا ساگر مشر (ایس پی دیہات)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.