ETV Bharat / state

نوئیڈا میں ڈمینشیا آگاہی ہفتہ کا اہتمام - مینٹل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

نوئیڈا میں ڈمینشیا آگاہی ہفتہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مینٹل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو الزائمر اور ڈیمنشیا کے بارے میں جانکاری دی جا سکے۔

نوئیڈا میں ڈمینشیا آگاہی ہفتہ کا اہتمام
نوئیڈا میں ڈمینشیا آگاہی ہفتہ کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:53 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں ڈمینشیا آگاہی ہفتہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مینٹل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو الزائمر اور ڈیمنشیا کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر، سیکٹر 39 نوئیڈا کے دفتر کے احاطے میں جمعرات کو ایک دستخطی مہم چلائی گئی۔ ڈیمنشیا آگاہی ہفتہ 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے پوسٹر پر دستخط کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔

پروگرام میں ذہنی صحت پروگرام کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر للت کمار نے ڈیمنشیا کی علامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھول جانا، اہم فیصلے کرنے میں ناکامی، چھوٹے مسائل حل کرنے میں ناکامی، شخصیت میں تبدیلی، مزاج یا رویے میں تبدیلی وغیرہ ڈیمنشیا کی علامات ہیں۔

ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھرت بھوشن نے بھی ڈیمنشیا کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔

یہ بھی پڑھیں: صوتی آلودگی ڈمینشیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

پوسٹر پر ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ششی کماری، ماہر نفسیات ڈاکٹر تنوجا گپتا، مینٹل ہیلتھ سیل کی ٹیم، این سی ڈی، این ڈی پی سی اور دفتر کے میڈیکل افسران نے اپنے ریمارکس لکھ کر دستخط کیے۔

اس سلسلے میں مینٹل ہیلتھ سیل کی ٹیم نے بدھ کو گورنمنٹ ڈگری کالج میں عوامی آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.