میرٹھ: 20 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں جس طرح سے پوری دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ رہا ہے اور بے گناہ افراد کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عالم یوم اطفال کو حضرت علی اصغر کی شہادت سے منسوب کرکے منانے کی اقوام متحدہ سے اپیل کی جارہی ہے تاکہ دنیا میں امن و امان قائم ہوسکے۔ اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سے بھی اب عالم انسانیت کو بچانے کی آواز اٹھاتے ہوئے آنے والے ورلڈ چلڈرن ڈے کو حضرت علی اصغر کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں کوہلی کا جتنا رن، بریانی پر اتنا فیصد چھوٹ، اس ہوٹل نے پھر آفر دیا
اتر پردیش کے ضلع امروحہ کے رہنے والےتاج عباس جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں نے اقوام متحدہ کو درخواست پیش کریں گے کہ 20 نومبر کو عالمی یوم اطفال کو حضرت علی اصغر سے منسوب کیا جائے۔ وہیں میرٹھ میں بھی منصبیہ عربی کالج کے پرنسپل مولانا افظال نقوی نے بھی اس کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جس طرح معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے فوری طور پر اسے روکا جانا چاہئے۔ غزہ جنگ میں سب سے زیادہ معصوم عوام کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم اطفال کو حضرت علی اصغر سے منسوب کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا۔