گھوسی اسمبلی نشست کے لیےسیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ نشست بہار کے گورنر بنائے گئے پھاگو چوہان کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔
مئو ضلع بی جے پی خواتین ونگ کی صدر بندو سنگھ نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان تک یہ مطالبہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ مئو ضلع کی گھوسی اسمبلی نشست سے ماضی میں کسی بھی اہم سیاسی جماعت نے خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
بی جے پی کی خاتون رہنما گھوسی اسمبلی نشست کے ضمنی انتخاب میں خاتون امیدوار کے لئے پوری طاقت لگا رہی ہیں۔
غورطلب ہے کہ ریاست بہار کے گورنر بنائے جانے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی پھاگو چوہان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس لیے یہ جگہ خالی ہوگئی ہے، یہاں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔
گھوسی اسمبلی حلقہ سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پانچویں بار کامیابی حاصل کرنے والے پھاگو چوہان اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔