اترپردیش کے میرٹھ میں ایک بار پھر عبادت گاہوں كو کھولے جانے کے مطالبات ضلع کے اعلی افسران کے سامنے پیش کئے گئے۔ جس میں شہر کی ملی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف مذاہب کے ذمہ داران نے سبھی عبادت گاہوں كو شرائط کے ساتھ کھولے جانے کی مانگ کی۔
ملک میں 21 ستمبر سے سیاسی سماجی ثقافتی پروگرامز میں 100 افراد کی اجازت دئے جانے کے اعلان کے بعد میرٹھ میں بھی اب قومی ایکتا سدبهاؤ سمیتی اور آل انڈیا ملی كونسل کی جانب سے سبھی عبادت گاہوں میں بھی کم سے کم 100 لوگوں كو عبادت کرنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ ضلع کے اعلیٰ افسران کے ذریعے حکومت اتر پردیش سے کیا گیا۔