اس سلسلے میں صحافیوں نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ وزیر اعلی ہوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمو رنڈم بھیجاہے۔
اس میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ہزاروں صحافیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہیں ان مقدموں کو فوراً واپس لیا جائے اور صحافیوں کی حفاظت کی جائے۔
اس موقع پر سینئر اردو صحافی مرتضٰی اقبال نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صحافیوں کے لئے آشیانہ کالونی ریائتی در اور آسان قسطوں پر سبسڈی کے ساتھ مہیا کرائے۔
آیوش مان یوجنا کی طرح صحافیوں کے لئے الگ سے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے جس سے صحافی اپنے اور اپنے خانوادہ کا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال میں کرا سکیں۔
مزید پڑھیں:بنارس: دعوت اسلامی کے مدرسے کا سنگ بنیاد
وہیں صحافی راشد صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ اگر کسی صحافی کو صحافت کرتے ہوئے تقریبا70 سال یا 70 سال سے زیادہ ہو گئے ہوں تو حکومت انہیں کم سے کم 15000 ہزار روپیہ مہینہ پینشن دے اور کورونا وائرس وبا کے دوران جو صحافی مر چکے ہیں ان کے خانوادہ کو دس ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔
یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ضلع صدر راشد صدیقی اور سینیئر اردو صحافی مرتضٰی اقبال نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دیکر یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں دوسری یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین جو بنی ہے وہ فرضی کمیٹی ہے لہٰذا اس کمیٹی کی جانچ کر جو کمیٹی فرضی ہو اسے فوری طرف برطرف کیا جائے۔