ETV Bharat / state

بڑھتی آبادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ، خون سے خط لکھ کر قانون بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:23 PM IST

بی جے پی رہنما نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خون سے خط لکھ کر ملک میں بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لیے 'قانون' بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

Obstacles to population growth, demand for legislation by writing letters with blood
بڑھتی آبادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ، خون سے خط لکھ کر قانون بنانے کا مطالبہ

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بی جے پی رہنما تورج زیدی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لیے قانون بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی آبادی ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ 'بھاجپا سمرتھک سنگھ' کے صدر تورج زیدی نے اپنے خون سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سنہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے لیے بھی خون سے خط لکھ چکے ہیں۔

تورج زیدی نے کہا کہ مرکزی حکومت اقلیتی سماج کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے لیکن بڑھتی آبادی کہیں نہ کہیں سرکار کی فلاحی اسکیموں کو سماج کے آخری شخص تک پہنچنے نہ دے رہی۔ اگر وقت رہتے اس جانب توجہ نہیں دی گئی تو یہ ایک مہاماری بن جائے گی۔ تورج زیدی نے کہا کہ بھاجپا سرکار میں مہنگائی پر قابو پا لیا گیا ہے۔

کانگریس کے دور حکومت میں دال 200 روپے فی کلو سے زیادہ تھی لیکن اب 120 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح آلو پیاز اور دوسری چیزیں کافی سستا ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر تورج زیدی نے کہا کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اس طرح کی مہنگائی وقتی ہوتی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جب کانگریس کے دور میں پیٹرول ڈیزل 60-70 روپے میں تھا تب مہنگائی تھی لیکن بی جے پی کی حکومت میں سو روپے میں پیٹرول ہونے پر بھی تورج زیدی کو مہنگا نہیں لگتا۔

تورج زیدی بڑھتی آبادی کے لیے مسلم سماج کو ہی ذمہ دار مان رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.