ETV Bharat / state

وسیم رضوی کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ: مولانا کلب جواد - وسیم رضوی

مولانا سید کلب جواد نقوی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ دینیات پہنچ کر سنی اور شیعہ پروفیسرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وسیم رضوی کی جلداز جلد، این ایس اے کے تحت گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وسیم رضوی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Demand for immediate arrest of Wasim Rizvi: Maulana Kalbe Jawad
وسیم رضوی کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ: مولانا کلب جواد
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 6:09 PM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن مجید کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے کی عرضی داخل کی جس کے بعد ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ مولانا سید کلب جواد نقوی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے شیعہ و سنی فیکلٹی سے ملاقات کی اور وسیم رضوی کی جانب سے دیئے گئے قرآن مخالف بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر وسیم رضوی کو این ایس اے کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

وسیم رضوی کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ: مولانا کلب جواد

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک وسیم رضوی کو گرفتار نہیں کیا ہے جس سے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ ’کہیں اس سازش کے پیچھے حکومت کا ہاتھ تو نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں وسیم رضوی کو اپنا آلہ کار بنا کر ان سے متنازعہ بیان بازی کروانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کا منصوبہ بھارت میں فساد برپا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے تمام ’ملک دشمن طاقتیں ہیں‘۔

Demand for immediate arrest of Wasim Rizvi: Maulana Kalbe Jawad
وسیم رضوی کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ: مولانا کلب جواد

مولانا سید کلب جواد نے شرجیل امام کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی پر 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ اسی مقدمہ کے تحت شرجیل کو دوسرے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت سے وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کی گمراہ کن و منافرت پر مبنی بیان بازی سے ملک کے حالات بگڑتے ہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

شیعہ عالم نے اتحاد ملت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں اسلام دشمن طاقتیں متحد ہوکر مسلمانوں کے خلاف زہراگل رہی ہیں جبکہ مسلمان مختلف فرقوں میں بنٹا ہوا ہے۔ انہوں نے تمام فرقوں میں اتحاد کی اپیل کی تاکہ دشمن کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.