ETV Bharat / state

آگرہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

بہوجن سماج پارٹی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ نے ریاستی یوگی حکومت سے آگرہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ نے ریاستی یوگی حکومت سے آگرہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 4:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آگرہ میں دلت خاتون کی لاش کو 'چتا' سے ہٹانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کو سخت سزا دلانے اور معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں 'اترپردیش میں آگرہ کے نزدیک ایک دلت خاتون کی لاش وہاں ذات پات کی تفریق پر مبنی ذہنیت رکھنے والے اعلیٰ سماج کے افراد نے اس لیے چتا سے ہٹادیا، کیونکہ وہ 'شمشان گھاٹ' اعلیٰ ذات کے لوگوں کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بے حد شرمناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ایسے میں بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ اس 'جاتوادی نفرت ' کے معاملے کو اترپردیش حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے، اور خاطیوں کو سخت سے سخت سز ملنی چاہیے تاکہ ریاست میں ایسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 20 جولائی کو اچھنیرا علاقے کے ایک گاؤں میں دلت خاتون کی آخری رسوم کی ادائیگی کو مبینہ طور سے اعلیٰ سماج کے کچھ لوگوں نے رکوا دیا تھا۔

معاملے کو حل کرنے کے لیے پولیس بھی پہنچی، لیکن دبنگوں کے آگے ان کی بھی نہ چلی جس کے بعد دلت خاتون کے لاش کو چتا سے اتار لیا گیا تھا، تاہم ایس ایس پی ببلو کمار نے معاملے کی جانچ کے احکامات دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.