ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں ہر سال عید الاضحٰی کے موقع پر شہر کے عید گاہ میں اجتماعیت کے ساتھ نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور مسلم برادری کے لوگ اپنے عقیدے کے مطابق جانوروں کی قربانی بھی کرتے ہیں۔
لیکن اس سال کورونا وبا کے سبب اجتماعی عبادت اور تقریبات پر پابندی عائد ہے، ایسے میں نماز اور قربانی کے اہتمام کو لے کر اُتر پردیش حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر شہر قاضی میرٹھ نے عید الاضحٰی کے موقع پر جہاں حکومت سے رعایت کا مطالبہ کیا ہے وہیں آل انڈیا ملّی كونسل کے صدر نے بھی نماز اور قربانی کے اہتمام کو لے کر مسلمانوں کے لیے کئی ہدایات جاری کئے ہیں ۔