ETV Bharat / state

مسجد انہدام معاملہ: سی پی آئی کی جانچ کمیٹی سے 6 نکات پر غور کرنے کا مطالبہ

مسجد خواجہ غریب نواز کو گزشتہ دنوں منہدم کئے جانے کے معاملے کی جانچ کے لیے حکومت نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس کے پیش نظر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے تشکیل شدہ کمیٹی سے اپنے 6 نکات کو جانچ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی آئی کی جانچ کمیٹی سے 6 نکات پر غور کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 25, 2021, 5:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد خواجہ غریب نواز کو گزشتہ دنوں منہدم کئے جانے کے معاملے کی جانچ کے لیے حکومت نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

ویڈیو

اس کے پیش نظر آج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے تشکیل شدہ کمیٹی سے اپنے 6 نکات کو جانچ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سی پی آئی کے ریاستی کاؤنسل کے رکن رنجیت سنگھ سمن نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ جانچ کمیٹی کو اپنے مطالبات کا میمورنڈم بھی دیا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر سنگھ سمن نے بتایا کہ ان پہلا مطالبہ یہ ہے کہ مسجد کمیٹی سے کن حالات میں مسجد کے کاغذات طلب کئے گئے؟ کیونکہ ریونیو رکارڈ کا محافظ ایس ڈی ایم خود ہوتا ہے۔ اسے اپنے کاغذات کی جانچ خود کرنی چاہیے تھی۔

سی پی آئی کے ریاستی کاؤنسل کے رکن رنجیت سنگھ سمن نے کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب مسجد وقف بورڈ میں درج تھی اور ضلع مجسٹریٹ اس کا محافظ ہوتا ہے اور ایس ڈی ایم معاون تو مسجد کیسے مسمار ہوگئی، انہوں جانچ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ سی آر پی سی کی دفعہ 133 کی ڈفینیشن پر غور کرے اور دیکھے کہ ایک ٹرینی آئی ایس جو جوائینٹ مجسٹریٹ کے عہدے پر ہے اسے 133 کے تحت کارروائی کا حق ہے۔ اگر نہیں ہے تو یہ کاروائی کیسے کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ یہ مسجد 2011 سے قبل سے قائم تھی تو اسے کس طرح سے مسمار کر دیا گیا اگر جانچ کمیٹی ان مطالبات کو شامل کرتی ہے، تبھی یہ مانا جائے گا کہ ملک میں قانون کا راج ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.