ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے فجر (صبح) کی اذان پر اعتراض کیا۔
رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اتحاد علماء ہند کے قومی صدر مولانا قاری مصطفیٰ دہلوی نے کہا کہ 'اذان سے لوگوں کو راحت ملتی ہے نہ کہ پریشانی ہوتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہیے۔ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: پرگیہ سنگھ کا متنازع بیان: اصل مسائل سے ذہن بھٹکانے کے لیے متنازع بیان دیے جاتے ہیں
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں امن و ہم آہنگی برقرار رہے۔'