ETV Bharat / state

شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 4:29 PM IST

دہلی کی ایک خاتون کو یوپی پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

delhi women
delhi women

ریاست اترپردیش کی باگپت پولیس نے دہلی کی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، خاتون پر الزم ہے کہ اس نے اپنے شوہر کا قتل کروایا ہے۔

اس خاتون کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق، یہ خاتون نہیں چاہتی تھی کہ اس کا شوہر باقی تین بیویوں میں اپنی جائیداد تقسیم کرے۔ یہ خاتون ہلاک شدہ کی پہلی بیوی تھی۔

باگپت کے ایس پی اجے کمار سنگھ نے کہا کہ 'رجنی نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے لیے ایک کانٹریکٹ کلر سدھیر سنگھ کو چھ لاکھ روپے دیے تھے جس کے بعد سدھیر نے تین مقامی شوٹرس کو ساتھ لیا اور یہ کام انجان دیا۔ فی الحال سدھیر، روہت اور ایک دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے دو ملزم سچن سنگھ اور روی سنگھ ابھی فرار ہیں'۔

ہلاک شدہ وکاس سنگھ، جو دہلی میں نوکری دلانے کی ایک ایجنسی چلاتا تھا وہ کچھ روز قبل باگپت میں اپنے گاؤں آیا تھا، جہاں 19 جون کو گاؤں میں اس کا قتل کر دیا گیا۔

میرٹھ کے انسپیکٹر جنرل پروین کمار نے بتایا کہ 'یہ ایک بلائنڈ قتل معاملہ تھا۔ اس معاملے میں بہت ساری جہتیں تھیں، لیکن مختصر وقت میں ہی کیس کو حل کر لیا گیا'۔

پولیس کے مطابق 'رجنی نے سنہ 2009 میں وکاس سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے دو بچے تھے۔ اس کے بعد سنہ 2017 سے 2020 کے درمیان وکاس نے مزید تین شادیاں کی تھیں'۔

پولیس کے ایک اعلی اہلکار نے بتایا 'رجنی دونوں بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند تھی، اس کو ڈر تھا کہ کہیں ویکاس اپنی جائداد باقی تین بیویوں کے نام نہ کردے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.