دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ہو رہے احتجاج اور تشدد کے باعث ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
غازی آباد ضلع انتظامیہ نے ضلع کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دہلی سے ملنے والی سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے تو وہیں اعلی حکام خود سڑک پر موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے رہے ہیں۔
غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ شنکر پانڈے نے بتایا کہ دہلی میں احتجاج اور تشدد کو دیکھتے ہوئے غازی آباد میں پوری طرح سے پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور پورے ضلع میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ غازی آباد میں مکمل طور پر احتیاط برتی جا رہی ہے۔ ضلع غازی آباد کو 56 سیکٹر، 18 زون اور 8 مجسٹریٹ کو سپر زون میں تعینات کیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مکمل امن کی فضا ہے۔