اس پر کسان یونین نے دہلی پولیس کو دہلی سے آنے والی سڑک کو کھولنے دینے کے لئے اپنی مکمل رضامندی دے دی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے سڑک کو ایک طرف سے کھول دیا گیا ہے۔
وہیں دوسری طرف پولیس نے نوئیڈا سے دہلی جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ممبئی: یوگی آدتیہ ناتھ نے بی ایس ای میں لکھنوٗ نگر نگم بانڈ کا کیا افتتاح
کسان یونین اور پولیس کے مابین آج دوپہر میں مذاکرہ ہوا، جس کے بعد اتفاق رائے سے دہلی سے نوئیڈا جانے والی ایک سڑک کو کھول دینے کی بات ہوئی۔
دہلی پولیس نے دہلی سے نوئیڈا کی طرف آنے والی سڑک کو کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور اسے کھول دیا گیا ہے۔
اب مئیور وہار کے راستے نوئیڈا آنے والے افراد بھی چاہ رہے ہیں، وہ سڑک بھی کھول دی جائے۔
کسان یونین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں بتایا کہ عام لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر دہلی سے نوئیڈا آنے والی سرحد کو کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔