مغربی اتر پردیش کے عوام کو 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے دینے کا اعلان کیا تھا جو پورا ہوا۔ ہائی ٹیک طریقے تیار کیے گئے اس ہائی وے سے صرف 50 منٹ میں دہلی جایا جا سکتا ہے جس کو 14 لائن کا بنایا گیا ہے اور اس میں عوام کی سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
ساتھ ہی ایمرجنسی ہونے پر صرف چند منٹوں میں ہی مسافروں کو مدد فراہم کرائے جانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔ اس ہائی وے کے شروع ہونے سے یقینی طور میرٹھ سے دہلی آنے جانے والے مسافروں کو کافی مدد ملے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ہائی وے میرٹھ کے عوام کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
مزید پڑھیں:
مغلیہ فنِ تعمیر کا بہترین نمونہ 'مسجد کوئلے والی'
میرٹھ دہلی ہائی وے کے شروع ہونے سے ایک بات تو صاف ہے کہ مستقبل میں یہ ہائی وے میرٹھ کے عوام کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔