ETV Bharat / state

UP Madrasa Board :جوابی پرچوں کی جانچ میں تاخیر، طلبا کو پریشانی کا سامنا

یوپی کے دِیگر اضلاع کی طرح میرٹھ میں بھی مدرسہ بورڈ امتحانات میں ضلع کے تقریباً چار ہزار تین سو سے زائد طلباء کے لیے دس امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے اور امتحانات کے پرچوں کو جمع کرنے کے لیے شہر کے منصبيه عربی کالج کو مرکز بنایا گیا تھا ۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Examinations

Madrasa Board
Madrasa Board
author img

By

Published : May 26, 2022, 12:38 PM IST

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14 مئی سے شروع ہوکر 23 مئی کو ختم ہو چکے ہیں، لیکن امتحانات کے پرچوں کی کاپیاں ابھی تک اضلاع کے کلیکشن سینٹرز پر ہی موجود ہیں،اور کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مدرسہ بورڈ کے نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے، جس کا نقصان طالب علموں کو اٹھانا پڑے گا۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Examinations۔ ریاست کے دِیگر اضلاع کی طرح میرٹھ میں بھی مدرسہ بورڈ امتحانات کے لئے ضلع کے تقریباً چار ہزار تین سو سے زائد طلباء کے لیے دس امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، اور امتحانات کے پرچوں کو جمع کرنے کے لیے شہر کے منصبيه عربی کالج کو مرکز بنایا گیا تھا ۔

Madrasa Board

امتحان ختم ہونے کے بعد کاپیوں کو جانچنے کے لیے بورڈ کی جانب سے اب تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، کاپیوں کی جانچ کے لئے تاحال کسی مرکز کا انتخاب عمل میں نہیں آیا ہے، اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی جانکاری کو اب تک فراہم کرائی گئی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پرچوں کی جانچ کرنے والے افراد،مدارس کے ذمہ داران اور بورڈ سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ کاپیوں کی جانچ کے لئے مختص کردہ بعض مقامت پر افراد کی موجودگی کے باوجود کاپیوں کی جانچ میں تاخیر سے طلبا کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:UP Madrasa Board Examinations: شفاف ماحول میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات اختتام پذیر

یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات تاخیر سے ہونے کے بعد اب جوابی بیاض کی جانچ کو لے کر بھی بورڈ کی لاپرواہی سامنے آرہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران طلباء کے مستقبل کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔ جدید تعلیم سے طلبا کو آراستہ کرانے کے لئے بورڈ کو بھی سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.