ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: دادری کے مسلمان کانگریس سے کیوں ناراض؟ - دیپک بھاٹی چوٹی والا کے خلاف احتجاج

اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر مولانا شاہ مصطفیٰ دہلوی نے پرینکا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 'گوتم بدھ نگر ضلع کے دادری اسمبلی میں مسلم ووٹروں کی بڑی تعداد ہے۔ کانگریس نے دادری سے جسے امیدوار قرار دیا ہے اس نے مسلمانوں کے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔' Maulana Shah Mustafa Dehlavi on Deepak Bhatti

اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر مولانا شاہ مصطفیٰ دہلوی کا پرینکا گاندھی کو خط

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 2:19 PM IST

کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات UP Asembly Election 2022 کے لیے گوتم بدھ نگر کی تینوں سیٹوں کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدوار کا اعلان ہوتے ہی لوگوں نے دیپک بھاٹی چوٹی والا کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ Protest against Deepak Bhatti Chotiwala

اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر مولانا شاہ مصطفیٰ دہلوی کا پرینکا گاندھی کو خط
اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر مولانا شاہ مصطفیٰ دہلوی کا پرینکا گاندھی کو خط

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ 'دیپک بھاٹی چوٹی والا نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ اس لیے ہم دیپک بھاٹی چوٹی والا کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اگر کانگریس دادری اسمبلی سے اپنا امیدوار نہیں بدلتی ہے تو وہ کانگریس کا بائیکاٹ کرے گی۔' Deepak Bhati Chotiwala occupies graveyard land

اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر مولانا شاہ مصطفیٰ دہلوی نے کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 'گوتم بدھ نگر ضلع کے دادری اسمبلی میں مسلم ووٹروں کی بڑی تعداد ہے۔ وہ شخص جسے کانگریس نے دادری سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے اس نے مسلمانوں کے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'دیپک بھاٹی چوٹی والا کے خلاف مسلمانوں میں کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو انتباہ کیا ہے کہ اگر کانگریس دادری اسمبلی سے اپنا امیدوار نہیں بدلتی ہے تو گوتم بدھ نگر کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔'

واضح رہے کہ جمعرات کو کانگریس نے اتر پردیش کی 125 اسمبلی سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے نوئیڈا سے پنکھوڑی پاٹھک، دادری سے دیپک بھاٹی چوٹی والا اور جیور سے منوج چودھری کو ٹکٹ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.